تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ضمنی انتخاب ہوسکتے ہیں تو بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں، لاہور ہائیکورٹ

جنگ نیوز -
لاہور…ڈپٹی اٹارنی جنرل تنویر ہاشمی نے کہاہے کہ 18 ویں ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن کی تشکیل ابھی مکمل نہیں،،اس لیے بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہیں۔تاہم لاہور ہائی کورٹ کا کہناہے کہ اگر اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ہوسکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جاسکتے۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری اور بلدیاتی انتخابات نہ کیے جانے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے،،آج سماعت کے دوران وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل تنویر ہاشمی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے مطابق ابھی تک الیکشن کمیشن تشکیل نہیں دیا جاسکا اور نہ ہی پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کیلئے کہا ہے۔جس پر پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جاسکتے۔انہوں نے وفاق اور پنجاب کے وکلا کو ہدایت کی کہ آئندہ پیشی پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے واضح موقف کے ساتھ پیش ہوں۔معاملے کی مزید سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی گئی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.