5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بجلی کا شارٹ فال صفر ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار اور ڈیمانڈ 13836 میگاواٹ برابر ہو گئی ہے اور شارٹ فال صفر پر آگیا ہے تاہم اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں ہائیڈل پیداوار 6426 تھرمل 2250 آئی پی پیز 5098 اور رینٹیل 62 میگاواٹ ہے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بدستور 710 میگاواٹ بجلی سپلائی کی جارہی ہے ۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کے ای ایس ای اپنے بند پاور پلانٹس نہیں چلا رہا ، کئی ماہ سے اربوں روپے تیل کی بچت کی جارہی ہے ۔ پیپکو کا کہنا ہے کہ کے ای ایس ای پرائیویٹ کمپنی ہونے کے باوجود اربوں روپے کا نادہندہ بھی ہے لیکن حکومتی دباو پر کے ای ایس ای کو بجلی سپلائی معطل نہیں کی گئی اور یہ بوجھ دیگر صوبوں پر ڈال دیا جاتا ہے لاہور میں کمرشل فیڈرز پر 4 گھنٹے جبکہ دیہات میں بھی 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اسی وجہ سے کی جارہی ہے ۔