5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستان سے مذاکرات جاری رکھناہوں گے،منموہن سنگھ
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے ۔دلی میں بیرن ملک بھارتی مشنز کے سربراہوں سے گفتگومیں وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں بھارت کا راستہ روکنا چاہتا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے افغانستان میں بھارت کے خلاف حملے کرائے لیکن پاکستان کے اس خراب رویے کے باوجود بھارت پاکستان سے تعلقات رکھنا چاہتاہے۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات اس کے مفاد میں ہیں۔