5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ماچس کی تیلیوں سے تیار کی گئی برطانوی رائل نیوی کشتیوں کابحری بیڑا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی کاؤنٹی Dorsetسے تعلق رکھنے والے79سالہPhilip Warrenکو ماچس کی تیلیوں سے مختلف اشیاء کے شاہکار ماڈل تیار کرنے میں مہارت حاصل ہے۔کمپنی ڈائیریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے وارن17سال کی عمر سے اس شغل سے منسلک ہیں اور اپنے62سال سے پروان چڑھتے اس شوق میں وہ برطانوی بحریہ کی رائل نیوی کی400سے زائدکشتوں کا بیڑا بھی تخلیق کرچکے ہیں۔ 6لاکھ پچاس ہزار ماچس کی تیلیوں اور6ہزار پانچ سو ماچس کے لکڑی کے ڈبوں کو استعمال میں لاتے ہوئے وارن نے کشتیوں کے ننھے ننھے ماڈل تین مہینے جبکہ بڑے ماڈل ایک سال کے عرصے میں تیار کیے ہیں جنہیں برطانیہ کےNothe Fortمیوزیم پر نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔