5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ہزاروں فلسطینیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد اقصیٰ کی طرف پیش قدمی
جنگ نیوز -
مقبوصہ بیت المقدس … مقبوصہ بیت المقدس میں سخت سیکیورٹی کے باوجود جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد القصیٰ کا رخ کیا۔ اسرائیلی پولیس نے مقبوصہ بیت المقدس کی سڑکوں سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔تاہم ہزاروں افراد صبح سویرے سے الحرم شریف میں عبادت کے لیے جمع ہورہے تھے۔دوسری طرف مقبوصہ بیت المقدس میں داخل ہونے کی عمر مقرر کردی گئی ہے۔جس کے تحت صرف 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین اور 50 سال کی عمر سے زیادہ کے مرد کو شہر میں آنے کی اجازت ہے۔ تاہم مغربی کنارے پر دو فوجی چیک پوسٹوں پر مقبوصہ بیت المقدس میں داخل ہونے کے لیے فلسطینی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے رہے۔تاہم مقبوصہ بیت المقدس میں آزادی سے داخل ہونے کی پابندی کو فلسطینی مجموعی سزا کہتے ہیں جس سے ان کی معیشت پر بھی اثر پڑرہا ہے۔ان کا کہنا ہے اسرائیل کو خاص طور پر رمضان میں مقدس جگہوں کی زیارت کو مکمن بنانا چاہیئے۔ تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں سیکیورٹی کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔