5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
گجرات:ٹی ایم اے اور ہلال احمر کے درمیان عمارت کی ملکیت کا تنازع
جنگ نیوز -
گجرات....گجرات میں ٹی ایم اے اور ہلال احمر کے درمیان عمارت کی ملکیت کا تنازعہ پر ٹاؤن انتظامیہ نے بلڈنگ سیل کردی ہے۔گجرات گلزار مدینہ روڈ پر واقع ہلال احمد بلڈنگ اخبارات کے دفاتر سمیت 10 فلیٹس اور 17دکانوں پر مشتمل ہے۔ٹی ایم اے گجرات کا دعویٰ ہے کہ یہ عمارت ہماری ملکیت ہے اور اس میں رہنے والے تمام ناجائز قابضین ہیں۔جبکہ ہلال احمر کا موقف ہے کہ جگہ اور عمارت ہماری ہے اور اس میں رہنے والے ہمارے کرائے دار ہیں۔ ڈی سی او گجرات ذوالفقار احمد نے ہلال احمر بلڈنگ کی ملکیت کے تنازعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔