5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع
جنگ نیوز -
کوئٹہ....وادی کوئٹہ میں آئند ہ بارہ گھنٹوں کے دوران مو سم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کوئٹہ کے ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں31.5، نوکنڈی 37.5، بارکھان27.5، سبی33.5، ژوب27.5،خضدار31،قلات28.5، لسبیلہ۔ 39،پنجگور37،پسنی33، جیونی 31.1 تربت39.5 اور گوادر میں33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ژوب،قلات،نصیرآباد اورسبی ڈویژن میں ہلکی بارش جبکہ مکران ڈویژن میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔