5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور: یونان سے نکالے جانیوالے22 پاکستانی گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور....غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے22 پاکستانیوں کو یونان سے واپس پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا ہے جہاں انہیں امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایران سے ترکی کے راستے یونان داخل ہونے والے 22 پاکستانیوں کو غیر قانونی دستاویزات رکھنے اور ویزہ کی مدت سے زائد قیام سمیت مختلف بے ضابطگیوں کی بنا پر یونانی حکومت نے گرفتار کرلیاتھا،جنہیں حکومت پاکستان کی درخواست پر وطن واپس بھجوا دیا گیا۔واپس آنے والے افراد کا تعلق گجرات اورمنڈی بہاؤ الدین سے ہے۔ایف آئی اے حکام نے ان تمام مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا جہاں ان سے غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے اورایجنٹوں کے بارے میں تفتیش کی جائیگی۔ ڈیپورٹیز کا کہناتھا کہ انہیں کسی جرم کے بغیر حراست میں رکھا گیا ہے۔