تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فاروق ستار کا پنجاب میں مختلف ریلیف کیمپوں کا دورہ

جنگ نیوز -
لاہور....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے صوبہ پنجاب کے مختلف امدادی ریلیف کیمپ کادورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ایم کیو ایم سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے صوبہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور امدادی سامان اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے زونل ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریلیف کیمپوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ایم کیو ایم کا نصب العین ہے۔امدادی سرگرمیوں کے لئے کارکنان و ذمہ داران کو الطاف حسین نے خراج تحسین پیش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.