5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مارشل لاء کی باتیں کرنیوالے سمجھیں جنرل کیانی کیا چاہتے ہیں، فیصل رضا
جنگ نیوز -
کراچی...صدر آصف علی زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ مارشل لا کی باتیں کرنیوالوں کے اپنے جذبات اور سوچ ہے ۔ جنرل کیانی نے سول اداروں سے فوجی افسران کو واپس بلایا ہے ، سمجھنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے پیپلزیونٹی جنرل باڈی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ سیلاب میں فوج کا کردار قابل تعریف ہے فوج کو جو مدد درکار ہوگی وہ ہم کریں گے ، فوج اپنا کام بھر پور طریقے سے انجام دے رہی ہے ۔آرمی چیف نے فوجی افسران کو سول اداروں سے واپس بلایا ہے جو انکی سوچ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو ان کے جائز حقوق دیں گے اور اسے منافع بخش ادارے میں تبدیل کریں گے ۔