تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی: سانحہ سیالکوٹ کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
کراچی....امیر جماعت اسلامی سندھ اسداللہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے ذمے دار عناصر کو دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر کے جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ لوگوں کا حکومت اور قانون پراعتماد بحال ہوسکے۔کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت کریم آباد میمن مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ محض نماشائی اقدامات کے بجائے سیا لکوٹ میں دو بھائیوں کے وحشیانہ قتل کی تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھتا جارہاہے جسی بدترین مثال سیالکوٹ میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں معصوم طالبعلموں کا قتل ہے۔ان کا کہناتھا کہ انسانیت سوز واقعات معاشرے میں بے حسی اور دین سے دوری کے باعث جنم لے رہے ہیں ایسے میں پوری قوم اجتماعی توبہ استغفار کرے۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت مسلم امہ ہم نے ہمیں ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیئے ۔اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو زلزلوں اور سیلاب جیسی قدرتی آفات کا شکار ہوتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ ہم کب تک ظلم ہوتا دیکھتے رہیں گے اب وقت آگیا ہے کہ ظالم کا ہاتھ پکڑا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.