5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کیلئے سخت فیصلے لینے ہونگے،وزیرخزانہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن....وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام جاری رکھنے اور معیشت میں بہتری کیلئے سخت فیصلے لینے ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ گذشتہ روز واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنا چاہتا ہے، لیکن معیشت میں بہتری کیلئے سخت فیصلے لینے ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اور ملک کا آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ رہنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جس سے معیشت بہت متاثر ہوئی ہے جبکہ حکومت رواں مالی سال کے دوران اہداف پورا کرنے کے لیے پبلک سیکٹرز اورمعاشی ترقی کے لیے اصلاحات کی جارہی ہیں۔