تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پائلٹوں کی گو سلوپالیسی سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،ترجمان پی آئی اے

جنگ نیوز -
کراچی....پی آئی اے کے ترجمان کا کہناہے کہ پائلٹوں کی گو سلوپالیسی کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، تاہم پالپاکے صدر سہیل بلوچ کا کہناہے کہ پروازوں میں تاخیر پی آئی اے کی مس مینجمنٹ کی وجہ سے ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق پائلٹس عین وقت پر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوجاتے ہیں۔اورپالپا کی گو سلو پالیسی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پالپا کی گو سلو کی وجہ سے پی آئی اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے شروع کئے جانیوالا امداد آپریشن بھی متاثر ہورہا ہے۔ تاہم پالپا کے صدرکیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کوئی گو سلو پالیسی نہیں،پروازوں میں تاخیر پی آئی اے کی مس مینجمنٹ اور مس پلاننگ کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ورکنگ ایگری منٹ پر عمل پیرا ہیں،توہین عدالت نہیں کرسکتے۔کیپٹن سہیل بلوچ کے مطابق پی آئی اے کے پلاننگ ڈپارٹمنٹ کو دیکھنے والا کوئی نہیں، جس کی وجہ سے مسافر خوار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالپا کے ممبران فلڈ ریلیف کیلئے24گھنٹے بھی کام کرنے کیلئے تیارہیں،تاہم فلڈ ریلیف کی پروازوں پر مسافر سوار کرکے ان کی جانوں سے نہیں کھیل سکتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.