5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
خیبر پختونخوا اسمبلی :الطاف حسین بیانکیخلاف ن لیگ نے تحریک استحقاق
جنگ نیوز -
پشاور....مسلم لیگ(ن) نے الطاف حسین کے بیان کے خلاف خیبرپختون خوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔تحریک استحقاق مسلم لیگ(ن) خیبرپختون خوا اسمبلی کے رکن جاویدعباسی نے جمع کی۔ تحریک استحقاق میں مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین نے جمہوری حکومت کا خاتمہ کرکے آئین توڑنے کی بات کی ہے۔ اس لئے الطاف حسین پر مقدمہ چلایا جائے۔ تحریک استحقاق میں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے نے واضح کیا ہے کہ الطاف حسین کے بیان سے پورے ملک کے پارلیمنٹیرینز کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔