تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیالکوٹ میں بھائیوں کے قتل سے ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی، منورحسین

جنگ نیوز -
سیالکوٹ…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں دو معصوم بھائیوں کے قتل سے پاکستان ایک شرمندہ قوم کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے،قومی وقار کو بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔سیالکوٹ میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے اور پوری قوم نے اس غم کو اپنا غم سمجھا ہے۔سید منور حسن کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ظلم کے نظام اور ظالمانہ معاشرے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں،وہ حکمران اس کے ذہ دار ہیں جنہوں نے لاقانونیت اور جعلی پولیس مقابلوں کو رواج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے کرانے والے حکمرانوں نے پنجاب اور پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے،کسی کی جان ومال اور عزت محفوظ نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.