تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاک فوج کا ٹھٹھہ اور سجاول کے متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

جنگ نیوز -
کراچی…پا ک فوج کی جانب سے کراچی سے ٹھٹھہ اور سجاول کے سیلاب متاثرین کیلئے 20ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔امدادی سامان کی روانگی سی او ڈی ڈرگ روڈ سے ہوئی ، بریگیڈیئرنعیم اظہر لون نے اس موقع پر میڈ یا کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امدادی سامان میں خشک راشن ، دودھ ، منرل واٹر ،واٹرکولر کے علاوہ بڑی تعداد میں خیمے ، ادویات بھی شامل ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ جو این جی اوز اور مخیر حضرات پاک فوج کے ذریعے امدادی سامان متاثرہ علاقوں کوبھجواناچاہتے ہیں وہ ٹیلی فون نمبر 99203057،99206563،5604622پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.