تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب سے ایک کروڑ70لاکھ افرادمتاثرہوئے ،این ڈی ایم اے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے1600 افراد جاں بحق اورایک کروڑ70لاکھ متاثرہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے صوبہ خیبر پختونخوا میں 1068،گلگت بلتستان میں 183،سندھ کے جنوبی علاقوں میں109 پنجاب میں 103 ،کشمیر میں 71 اور بلوچستان میں48 افراد جاں بحق ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلابی علاقوں سے پانی اترنے کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ایک کروڑ70لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ،جبکہ 80لاکھ افراد کو فورا خوراک فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.