تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خیبر پختونخوا اسمبلی میں امدادی اشیا میں بے قاعدگیوں کیخلاف تحریک التوا

جنگ نیوز -
پشاور…جمعیت علمائے اسلام ف نے متاثرین سیلاب میں امدادی اشیا کی تقسیم میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔تحریک التوا جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی ملک محمد قاسم کی جانب سے اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی کے پاس جمع کرائی گئی ہے۔ تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے متاثرین سیلاب میں امداد کی تقسیم میں کرپشن، سیاسی مداخلت اور پسند نا پسند کی مثالیں قائم کی گئی ہیں۔ جبکہ حکومت تاحال متاثرہ علاقوں میں صاف پینے فراہم نہیں کر سکی ہے۔ اور صوبہ میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے بھی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.