تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی: گرانفروشی کیخلاف کارروائی، نو سو دکانداروں کے چالان

جنگ نیوز -
کراچی… سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رمضان المبارک کے15 دنوں میں نو سو سے زائددکانداروں کے چالان کئے جن سے9 لاکھ 49 ہزارروپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا اور8 گرانفروشوں کو جیل بھیج دیاگیا ۔ شہری حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ای ڈی او ریونیو متانت علی خان کی نگرانی میں سٹی حکومت کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف تجارتی مراکز ، بازاروں میں اچانک چھاپے مار کر مقررہ قیمتوں سے زائد پر اشیا خوردونوش فروخت کرنے والے گرانفروشی کیخلاف مہم میں گزشتہ 15 روزکے دوران مجموعی طور پر961 گرانفروشوں کے چالان کئے گئے ۔ سٹی حکومت کے ترجمان نے شہریوں سے کہا ہے کہ سٹی حکومت کی جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق ہی اشیا خورو نوش خریدیں اور زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.