تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیالکوٹ میں بھائیوں کے قاتل علاقہ کے مجرم اورپولیس ہیں، لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
سرگودھا…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بے گناہ دو معصوم بھائیوں کے قاتل علاقہ کے مجرم اور ان کی سرپرست حکومت اور پولیس ہے۔سرگودہا میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ور عدلیہ اس سانحہ کو نوٹس نہ لیتے تو پنجاب حکومت اور پولیس المناک واقعہ پر انعامات اور تمغے حاصل کر چکی ہوتی۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے سانحے نے لاقانونیت،حکومت اور پولیس کے نظام پر عدم اعتماد کے ساتھ معاشرے کے زوال اور انسانی اقدار کے خاتمے کی نشاندہی بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور حکمران جماعت میں شامل جرائم پیشہ ذہنیت کے حامل افراد اس المناک واقعہ کا رخ اپنی مرضی کے مطابق موڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.