تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور…دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریا ئے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فلڈ وراننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج 24 ہزار 6 سو94 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 6 ہزار 71 سو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 36 ہزار 8 سوکیوسک رکارڈ کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.