تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان کازمینی رابطہ ایک ماہ سے منقطع

جنگ نیوز -
گلگت…حالیہ سیلاب سے خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سمیت گلگت بلتستان کازمینی رابطہ گزشتہ ایک ماہ سے منقطع ہے، جس کے باعث ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ،سوات میں موسم صاف ہونے کے باعث مدین بحرین اورکالام کے علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اورخوراک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہا اور ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بجلی اوررابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکی ہیں۔نوشہرہ اور چارسدہ کے مختلف علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑاہے جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔گلگت بلتستان میں خوراک اور پیٹرولیم مصنوعات کابحران شدت اختیارکرتاجارہاہے۔ جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش دوسو فیصد سے زائد مہنگے داموں تک فروخت کی جارہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.