تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متاثرین سیلاب کو رقوم کی تقسیم اگلے ہفتے سے شروع کر دی جائیگی،کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو رقوم کی تقسیم اگلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع میں رقوم کی تقسیم کیلئے موبائل بنک قائم کئے جا ئیں گے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فہرستیں طلب کی گئ ہیں جن پر سوموار تک کام مکمل ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیٹلائیٹ امیج کے ذریعے اصل نقصان کا اندازہ لگانے اور امداد کی فراہمی کو شفاف بنانے کیلئے حکومت نے گوگل سے مدد طلب کر لی ہے۔ متاثرین کو امداد کی پہلی قسط جمعہ کے روز شناختی کارڈز کے ذریعے دی جائے گی، جن شہریوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں انہیں بایئو میٹرک سسٹم کے ذریعے شناخت کرکے امدادی رقم دی جائے گی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بند توڑنے کے حوالے سے انکوائری ضرور کی جائے گی۔ قمر کائرہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اگر شفافیت پر شک ہوتا توہ اتنی خطیر رقم نہ دیتی۔ بیرون ملک سے آنے والی امداد پہلے وفاق کو ملے گی بعد میں صوبوں کو انکے نقصانات کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.