تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوئٹہ :ہزار گنجی میں دو گروپوں میں تصادم ، دو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں زمین کے دیرینہ تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جانبحق ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تصادم کو بڑھنے سے روک دیا جبکہ لاشوں کو طبی معائنے کے لئے سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی گئیں ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.