5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فرنٹیئر اسکاؤٹ کی دیر اور چترال امدادی کارروائیاں جاری
جنگ نیوز -
چترال…فرنٹیئر اسکاوٹ کی دیر اور چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں مقامی افراد،سول انتظامیہ،ڈونرایجنسیوں اور پاک آرمی کے اشتراک سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اسکاوٹ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر انگرغون میں پائپ لائن کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جس سے چترال کے علاقہ انگرغون میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اسکاوٹس نے متاثرین سیلاب میں اب تک15.23 ٹن راشن تقسیم کر چکی ہے۔ دوسری جانب ضلع دیر میں چکدرہ ، شاہی کوٹ ، کالکوٹ ، اور شرنگل میں فرنٹئیر کور کی جانب سے قائم کردہ ڈسٹریبیوشن سنٹر میں بھی امدادی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔