5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ڈیوڈ ہیڈلے سے متعلق ڈوزیئر بھارتی حکومت کے حوالے کردیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان نے ڈیوڈ ہیڈلے کے پاکستان مخالف الزامات سے متعلق ڈوزیئر بھارتی حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے ۔بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور تصدیق کی کہ ڈیوڈ ہیڈلے سے متعلق ڈوزیئر بھارتی حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس ڈوزیئر میں بھارت سے بعض اہم معلومات کے حصول کی درخواست کی گئی ہے۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے ڈیوڈ ہیڈلے کے پاکستان مخالف الزامات پر تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے جس میں کچھ پیشر فت ہوئی ہے تاہم بھارت سے اس بارے مزید معلومات درکا ہیں ۔