5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایم کیوایم برے وقت میں مشرف کو چھوڑکر زرداری کی گود میں بیٹھ گئی احسن اقبال
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ…مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم10 سال تک سابق صدر پرویز مشرف کی گود میں بیٹھی رہی جب پرویز مشرف پربرا وقت آیا تو آصف زرداری کی گود میں جا بیٹھی ۔ وہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں امدادی سامان کے11ٹرک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ احسن اقبال کا کہناتھا کہ کہ نواز شریف اور ان کی جماعت نے دس سال مارشل لا کے خلاف جدوجہد کی ہے، ایم کیو ایم ویسے توجاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف بات کرتی ہے لیکن جب مسلم لیگ ن نے سعید الزمان صدیقی کو صدارتی امیدواربنایا تو ایم کیو ایم نے جاگیرداروں کے نمائندے آصف زرداری کو ووٹ دیا۔ احسن اقبال کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم10 سال تک سابق صدر پرویز مشرف کی گود میں بیٹھی رہی جب پرویزمشرف پر برا وقت آیا تو وہ آصف زرداری کی گود میں جا بیٹھی۔