5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فاروق ستار نے پنجاب کے مختلف امدای ریلیف کیمپ کا دورہ کیا
جنگ نیوز -
سیالکوٹ…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرووفاقی وزیرسمندرپارپاکستانیزڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے صوبہ پنجاب کے شہرجہلم اورسیالکوٹ کے علاقے سمبرایال میں ایم کیوایم کے ریلیف کیمپوں کادورہ کیااورسیلاب زدگان کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی زونل وڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹرفاروق ستارنے ریلیف کیمپوں کے دورے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ایم کیوایم نصب العین ہے، متحدہ قومی موومنٹ سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے،جب تک ملک کے کونے کونے میں سیلاب زدہ ایک ایک فرداپنے گھرواپس منتقل نہیں ہوجاتاایم کیو ایم کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔