5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مسئلہ کشمیربات کیلئے وقت دیا جائے،برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا صدراوباما کو خط
جنگ نیوز -
برطانیہ…مسئلہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشدداورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے سے متعلق امور پربات کے لیے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے صدر اوباما سے وقت مانگ لیاہے اورزوردیاہے کہ تین فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکی کردارانتہائی اہم ہے۔کشمیر سے متعلق برطانیہ کے آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے چئیرمین لارڈاحمد نے صدر اوباما کے نام خط لکھا ہے جس میں کہاگیاہے کہ وہ اپنے ساتھی رکن پارلیمنٹ خالدمحمود،شبانہ محمود اوریاسمین قریشی سمیت10اراکین کے ساتھ ملاقات کرناچاہتے ہیں۔خط میں لارڈاحمد نے کہاکہ لشکرطیبہ جیسی دہشتگردی تنظیمیں صورتحال کوخراب کررہی ہیں اورکشمیر ہی کی صورتحال افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں بھی حائل ہورہی ہے۔جامع مذاکرات کی بحالی پرزوردیتے ہوئے لارڈاحمد کاکہناتھاکہ بھارت پاکستان اورکشمیریوں کے درمیان بات چیت کے آغازکے لیے امریکاکاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
,