5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاک فوج کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
جنگ نیوز -
راولپنڈی…پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سو سے زیادہ امدادی کیمپ قائم کردیے ہیں جبکہ آرمی انجینئرزنے گلگت سکردو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں آپریشن لبیک جاری ہے۔ پاک فوج کے امدادی کیمپوں سے متاثرہ لوگوں کو بائیس سو ٹن خشک راشن دیا گیا۔پندرہ لاکھ متاثرین کو تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے گئے۔گوجرانوالہ سے دو مزید سی 130 طیارے راشن، کھجوریں اور ادویات کے ساتھ کوئٹہ بھجوائے گئے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم بھی کوئٹہ سے ڈیرہ مراد جمالی بھیجی گئی ہے ۔ لاہور سے 40 ہزار لیٹر صاف پانی ،،خشک راشن اور ادویات سبی بھجوائی گئیں۔ جبکہ لاہور سے امدادی اشیا کے 14 ٹرک جنوبی پنجاب بھیجے گئے ہیں۔ پاک فوج نے اب تک سات لاکھ افراد کو بچاکرکر محفوظ مقام پر پہنچایا ہے اور آرمی کے میڈیکل سینٹر میں ساڑھے چار ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں 25 فلٹریشن پلانٹس سمیت پانی کے تین پلانٹ نصب کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 30 ٹینکر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔چلاس، گلگت اور سکردو کے متاثرین کے لیے 45 ٹن امدادی اشیا سول انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔