5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نائجیریا میں ہیضے کی وبا سے352افراد ہلاک ہو گئے
جنگ نیوز -
ابوجا…فارن ڈیسک…نائجیریا میں ہیضے کی وبا سے 352افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹر‘کے مطابق افریقا کے سب سے گنجان آباد ملک نائجیریا میں ہیضے کی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے۔ وزارت صحت کے حکام نے 352افراد کے ہلاک ہو نے کے بعد ملک بھر میں ہیضے کی وارننگ جاری کردی ہے۔جون سے ملک کی 36ریاستوں میں 11ریاستوں میں ہیضے کی وبا وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے اور6437افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ہیضے کی پھیلنے کی وجہ شدید بارشیں اور سیلاب کی وجہ سے پینے کے لیے صاف پانی کی کمی کا سامنا ہے۔