5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
گزشتہ30سال میں زکام سے50ہزار افراد ہلاک ہوئے،رپورٹ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…فارن ڈیسک… گزشتہ تیس سالوں میں موسمی زکام سے50ہزار افراد ہلاک ہوئے،اس میں سوائن فلو کی اموات شامل نہیں ہیں، جب کہ رواں برس موسمی زکام سے36ہزار افراد کی ہلاکت کے خدشے کی رپورٹیں گمراہ کن ہیں۔ امریکی اخبار ’لاس اینجلس ٹائمز‘ نےCenters for Disease Control and Prevention کے حوالے سے بتایا کہ ایک خاص موسم میں موسمی زکام سے اوسطاً36ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے یہ تعداد حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور یہ اعداد وشمار گمراہ کن ہیں۔ اصل اعدادوشمار23ہزار سے کچھ زیادہ ہیں۔ گزشتہ تیس برسوں میں موسمی زکام سے 50ہزار افراد ہلاک ہوئے اور یہ2007تک کے سالوں تک اعدادوشمار ہیں۔ کسی بھی سال کم از کم موسمی زکام سے اموات 3300رہیں۔اس میں سوائن فلو کی اموات شامل نہیں ہیں۔