5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بیک وقت8برشز کی مدد سے خطاطی کرنے والا چینی ماہر فن
جنگ نیوز -
بیجنگ…سینٹرل مانیٹرنگ…ہاتھوں سے خطاطی کے خوبصورت نمونے تخلیق کرنے والے ماہر خطاطوں کی کوئی کمی نہیں تاہم ہاتھوں کے ساتھ منہ اور پیر کی انگلیوں سے بھی خطاطی کرنے والے خطاط شاید آپ نے نہ دیکھے ہوں۔ چین کے صوبے Hunan میں 63 سالہ ایسا خطاط موجود ہے جو ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں سمیت منہ ، ناک اور پشت کی بل پر بھی خطاطی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Zhou Migdi نامی اس ماہر خطاط کی دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ بیک وقت آٹھ برشوں کو جسم کے مختلف حصوں میں پھنسا کر خطاطی کے نایاب شاہکار تخلیق کرسکتا ہے۔