تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لیڈی گاگا کے مجسمے دنیا بھر میں مادام تساؤ عجائب گھروں کی زینت

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکا کی مشہور پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کا مجسمہ بھی لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا ہے ، یہی نہیں بلکہ نیویارک ، واشنگٹن، برلن اور دنیا بھر میں 10مقامات پر قائم مادام تساؤ کے تمام عجائب گھروں میں بیک وقت 24سالہ پاپ گلوکارہ کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے ۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق لیڈی گاگا کے ان مجسموں کی تیاری پر 15لاکھ ڈالر لاگت آئی۔مادام تساؤ میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزیم کی تاریخ کا یہ سب سے شاندار پروجیکٹ ہے ۔ لیڈی گاگا کے مداح اس بات کے شدت سے منتظر تھے کہ ان کی پسندیدہ پاپ گلوکارہ کے مجسمے کو کب مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنایا جائے گا اور بالاآخر ان کی خواہش پوری ہوگئی۔واضح رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، آسٹریلوی نژاد برطانوی گلوکارPeter Andre اورامریکی کامیڈی اداکارWhoopi Goldberg کے مجسمے بھی مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.