تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گندم کا جینیاتی نقشہ تسخیر کر لیا گیا،بہت جلد سستی روٹی کا حصول ممکن

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…گندم کا جینیاتی نقشہ تسخیر کر لیا گیا ہے اور بہت جلد سستی روٹی کا حصول ممکن ہو جائے گا۔برطانیہ کے تین ریسرچ اداروں کے ماہرین نے انتہائی اہمیت کی حامل اور سائنسی شعبے میں سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والی تحقیق میں گندم کے ڈی این اے کو زیرِ مطالعہ رکھتے ہوئے اس کے جینیاتی نقشے کو تسخیر کرلیا ہے۔دنیا بھر کے لیے انتہائی اہمیت رکھنے والی اس تحقیق کے محققین بہت جلد اس جینیاتی نقشے کو آن لائن پیش کرنے والے ہیں جس کے ذریعے دنیا بھر کے کسان ہرقسم کی بیماریوں سے محفوظ انتہائی شاندار فصل کی کاشت کرسکیں گے۔ اس نئی پیش رفت کے ذریعے ناصرف دنیا بھر میں گندم کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوگا بلکہ روٹی کی قیمتوں میں بھی واضح کمی دیکھی جاسکے گی۔اس جینیاتی نقشے کو زیرِ نگرانی رکھ کر کسان فصل کی خامیوں کو پہچان سکیں گے اور خراب معیار کے بیج علیحدہ کرسکیں گے۔ایک سال سے بھی کم عرصے میں ڈی کوڈ ہونے والا گندم کا نقشہ اگلے پانچ سالوں میں گندم کی پیداوار میں اضافہ بلکہ سستی روٹی کے حصول کو بھی ممکن بنادے گا اور آنے والے 40سالوں میں دنیا بھر میں غذائی اجناس کی پیداوار50فیصد مزید بڑھ جائے گی۔واضح رہے کہ 1اعشاریہ8ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس تحقیقاتی منصوبے کے تحت گندم کا جینیاتی نقشہ ایک سال سے کم عرصے میں تسخیر کرلیا گیا جبکہ انسانوں کا جینیاتی نقشہ تیار کرنے میں دنیا بھر کے سائنسدانوں کو15سال لگے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.