تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حمل جھیل میں پانی کی سطح بلند ، دروازے کھول دیئے گئے

جنگ نیوز -
ٹھٹھہ…حمل جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد جھیل کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ ضلع ٹھٹھہ کی چھتو چنڈ نہر میں شگاف کی وجہ سے پانی تیزی سے قومی شاہراہ کی جانب بڑ ھ رہا ہے ۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ٹھٹھہ نوے فیصد خالی ہوگیا ہے۔حمل جھیل کے دروازے مسلح افراد نے زبردستی کھول دیئے ہیں ۔جس کے بعد مین نار اویلی ڈرین میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ۔حمل جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد جھیل کے دروازے کھول دیئے گئے تو مین نارا ویلی ڈرین کے ٹوٹنے کے خدشے کے پیش نظر ضلع دادو کی تحصیل جوہی ،خیر پور ناتھن شاہ اور میہڑ سے ملحقہ تین سو اکیاون دیہات سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ادھر نا معلوم افراد نے حمل جھیل کے دروازے زبردستی کھول دیئے ہیں جس کے بعد جھیل کا پانی تیزی کے ساتھ مین نارا ویلی ڈرین میں داخل ہو رہا ہے ۔ حمل جھیل پر مسلح افراد نے جس وقت زبردستی دروازے کھلوائے اس وقت کوئی بھی واپڈا اہلکار موجود نہیں تھا۔ضلع ٹھٹھہ کی چھتو چنڈ نہرمیں پڑنے والے50فٹ چوڑے شگاف سے کئی گوٹھ زیرآب آچکے ہیں جبکہ اس شگاف سے نکلنے والا پانی تیزی سے قومی شاہرہ اکی طرف بڑھ رہا ہے ۔اگرقومی شاہراہ زیرآب آئی تو کراچی سے اندرون ملک کا قومی شاہراہ کے ذریعے رابطہ منقطع ہوجائے گا۔ ٹھٹھہ تقریباً نوے فیصد خالی ہوگیا ہے جبکہ آج دوسرے روز بھی شہر کی تمام مارکیٹیں بند ہونے کی وجہ سے باقی رہ جانے والے افراد کو پینے کے پانی اور اشیائے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔لاڑکانہ میں عاقل آگانی لوپ بند کے کٹاؤ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ رتوڈیرو کے قریب کیرتھر کینال سے نکلنے والے سیلابی ریلے سے رتوڈیرو شہر کو خطرات لاحق ہیں۔ شہدادکوٹ شہر کی طرف سیم کینال سے بڑھنے والے سیلابی ریلے کا رخ تبدیل کرکے آربی او ڈی تھری نہر کی جانب کردیا گیا ہے اور شہر بگودڑو کے زیرآب آنے کاخطرہ کم ہوگیا ہے۔ شہدادکوٹ کے حفاظتی بندوں کے قریب موجود سیلابی ریلا اب قمبر ،وارہ اور میہڑ کے علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے بعد قمبر اور وارہ شہر کو بچانے کے لیے عارضی حفاظتی بند تعمیر کرلیے گئے ہیں اور ایف پی حفاظتی بند کے قریب کے علاقے خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.