5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نادیہ پیٹرووا اورکیرولائن ووزنیاکی ڈبلیو ٹی اے ٹینس کے فائنل میں
جنگ نیوز -
نیو ہیون…عالمی نمبر دو کیرولائن ووزنیاکی اور روس کی نادیہ پیٹرووانے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔امریکا کے شہر نیو ہیون میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی کیرولائن ووزنیاکی کا مقابلہ تھا روس کی ایلینا ڈیمنٹیووا سے، دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور ایک ایک سیٹ اپنے نام کرلیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ڈینش کھلاڑی نے شاندار کم بیک کیا اور سیٹ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی، انکی جیت کا اسکور ایک چھ، چھ تین اور سات چھ رہا، فائنل میں انکا مقابلہ روس کی نادیہ پیٹرووا سے ہوگا جنہوں نے ہم وطن ماریہ کیریلینکو کو دو چھ، چھ دو اور چھ دو سے شکست دی۔