تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد کی فزا،انڈیکس میں165پوائنٹس کا اضافہ

جنگ نیوز -
لندن… امریکی مرکزی بینک کی جانب سے امریکی معیشت کو سہارا کی یقین دہانی کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضا فہ دیکھا گیا ۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس میں165 پوائنٹس اضافے کے بعد10 ہزار151پر بند ہوا ۔ نیسڈیک35 پوائنٹس اور ایس اینڈ پی انڈیکس50017 پوائنٹس کے اضافے کے بعد بلترتیب2ہزار154 اور1ہزار65پر بند ہوا۔ یوروپی اسٹاک مارکیٹ میں امریکی مرکزی بینک کی جانب سے اطمینان بخش بیان کے باعث تیزی دیکھی گئی ۔ برطانیہ کے فٹسے انڈیکس صفر اعشاریہ89 فیصد کے اضافہ بعد5ہزار 202 بند ہو ا اور جرمنی کا ڈیکس انڈیکس بھی معمولی اضافے کے بعد5ہزار951 پر بند ہوا۔ جب کہ فرانس کا سی اے سی انڈیکس میں صفر اعشاریہ93 فیصد کا اضافے کے بعد3ہزار507 پر بند ہوا ۔ ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا جو کہ تیزی کی وجہ بنا ۔ جاپان کی نکئی 225 انڈیکس85 پوائینٹس اضافے کے بعد8ہزار991 پر بند ہوا ۔ چین کے شنگھائی انڈیکس7پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جب کہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس14 پوائنٹس کی کمی کے بعد20 ہزار597 پر بند ہوا۔ ممبئی کے بی ایس ای انڈیکس228 پوائنٹس کمی کے بعد17ہزار998 پر بند ہوا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.