تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

وکٹوریہ بیکھم نے سن گلاسز کی نئی رینج متعارف کروا دی

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…مقبول برطانوی ماڈل اور گلوکارہ وکٹوریہ بیکھم نے جوتوں اور ہینڈ بیگز کی انتہائی مقبولیت کے بعداب سن گلاسز کی بھی نئی رینج متعارف کروادی ہے جن پر خالص سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ دھوپ کے ان چشموں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ان کے فریم پر ہی سونے کا پانی نہیں چڑھایا گیا ہے بلکہ ان کے شیشوں پر بھی 24قیراط سونے کا پانی چڑھایاہوا ہے۔ یہ سنہرے چشمے ساڑھے 6 انچ لمبے اور 3 انچ اونچے ہیں جن کی قیمت 745امریکی ڈالر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.