تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی:گارڈن کے علاقے میں گاڑی سے وکیل کی لاش بر آمد

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک گاڑی سے ایڈووکیٹ سردار مرتضی کی لاش برآمد کرلی جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں باغ حلال میں نامعلوم مشکوک گاڑی کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔تلاشی لینے پر گاڑی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سردار مرتضی کے نام سے ہوئی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وکیلوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ واقع کے بعد سٹی کورٹ میں عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.