تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب،سمندر پار پاکستانی امداد کے لیے میدان میں نکلیں،کوٹلہ

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے میدان میں نکلنا ہوگا، اسپین میں مقیم ہم وطنوں نے جس طرح سیلاب زدگان کیلئے امداد اکھٹی کرکے وطن بھجوائی ہے وہ قابل تعریف اقدام ہے۔ یہ بات یورپ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شبیر کوٹلہ نے بارسلونا میں اپنے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب میں کیا۔ انہوں یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں زندہ قومیں ثابت قدم رہتے ہوئے ان مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں۔ موجودہ حالات میں ہمیں کسی کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی مددآپ کے تحت ان حالات کا مقابلہ کرکے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔یورپی ممالک میں اورسیز پاکستانی مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کیلئے سرگرم عمل ہوچکے ہیں اور توقع ہے کہ ان کی کوششوں اور جدوجہد سے سیلاب کے متاثرین کی بحالی میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا سیلاب کی ہول ناک تباہی سے دنیا اور اورسیزپاکستانیوں کو جس انداز میں پاکستانی میڈیا نے باخبر رکھا یہ ایک مثبت کام ہے جس سے پوری دنیا میں احساس پیدا ہورہا ہے کہ پاکستانی عوام سیلاب کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.