5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کیلیفورنیاجیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی،گارڈز کی فائرنگ ،5قیدی زخمی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد جیل کے گارڈز کی فائرنگ سے پانچ قیدی زخمی ہوگئے ۔کیلیفورنیاکے فولسوم جیل کے حکام کے مطابق قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد گارڈز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ قیدی زخمی ہوگئے۔جیل ترجمان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو تقریب دو سو قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کی جس پرقابو پانے کے لیے گارڈز نے فائرنگ کی۔