5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
گلگت بلتستان ،کشمیر اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگلے چند روز تک بارشوں کا امکان نہیں ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز میں رک جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بالائی پنجاب ،کشمیر اورزیریں سندھ میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔