تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سمندری حیوانات کو منجمد کرکے تخلیق کیا گیا منفرد ایکوریم

جنگ نیوز -
ٹوکیو…سی ایم ڈی…جاپان کے شہرKesennumaمیں Kori no Suizokukanنامی ایک منفرد ایکوریم کا افتتاح 2002میں کیا گیا۔اس ایکوریم کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں 80مختلف نسلوں کے450سمندری حیوانات کو برف میں منجمد کرکے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ان حیوانات میں مچھلیوں کی مختلف نسلوں کے ساتھ ساتھ آکٹوپس اور کیکڑے کی کئی اقسام بھی موجود ہیں جنہیں برف کی بڑی بڑی ڈلیوں میں اس خوبصورتی سے محفوظ بنایا گیا ہے جیسے ان کے زندہ جسم برف میں تیر رہے ہیں۔اس ایکوریم کے منفی20ڈگری درجہ حرارت کی وجہ سے یہاں آنے والے افراد کو ایک خاص قسم کا سوٹ زیبِ تن کرنا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ بھی وہ چند منٹ سے زیادہ اس ایکوریم میں نہیں ٹھہر سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.