5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
غذا میں گوشت کا زیادہ استعمال وزن دگنی رفتار سے بڑھاتا ہے،رپورٹ
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…گوشت خور افراد کا وزن عام افراد کی نسبت دوگنی رفتار سے بڑھتا ہے۔ لندن کے امپیریل کالج میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غذا میں گوشت کا زائد استعمال تیزی سے وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق روزانہ گوشت کھانے والے افراد ایک دن میں اوسطاًایک پونڈ گوشت کھاتے ہیں جس سے وہ روزانہ 450 کیلویز حاصل کرتے ہیں۔ گوشت کے استعمال کا یہ تناسب گوشت خور افراد کا وزن عام لوگوں کی نسبت زیادہ تیزی سے بڑھاتا ہے ۔