تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ذوالفقار ایڈوکیٹ کا قتل،کراچی اور ملیر بار کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے گارڈن میں صبح نامعلوم افراد نے سردار محمد ذوالفقار ایڈوکیٹ کو قتل کر دیا جس کے بعد سے سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلا نے احتجاجاً ہڑتال کر دی۔ صبح پونے نو بجے سردار ذوالفقار ایڈوکیٹ کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی کراچی بار ایسوسی ایشن اور ملیر بار ایسو سی ایشن نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ ہڑتال کے باعث مقدماعت کی سماعت نہ ہو سکی اور عدالتی کاروائی معطل رہی۔ صدر کراچی بار محمود الحسن نے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کو فی الفور گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مقتول سردار محمد ذوالفقار ایڈوکیٹ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد اسحاق کے بھائی تھے جن کی میت پنڈی روانہ کی جائے گی جہاں سے ان کی میت کوآزاد کشمیر روانہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.