5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اسلام آباد پولیس اہلکاروں کا1122کے اہلکار پر تشدد
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . اسلام آباد ماڈل پولیس بھی سیالکوٹ پولیس سے کسی حد پیچھے نہیں رہی، ناکے پرکھڑے پولیس اہلکاروں نے بٹ مارمارکر ریسکیو1122 کے اہلکار کو شدید زخمی کردیا، کوہسار پولیس کے دواہلکاروں نے اسلام آباد کی سپرمارکیٹ میں واقع ناکے کے سامنے ریسکیو1122 کے ایک اہلکار وقارالاسلام پر اچانک بغیروجہ دھاوا بول دیا، پولیس کانسٹیبلوں نے ریسکیو اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویش ناک حالت میں پولی کلینک اسپتال پہنچادیا گیا ہے تشدد کے مرتکب پولیس اہلکار سرکاری اسلحہ جائے وقوعہ پر چھوڑ کرموقع سے فرارہوگئے ہیں۔