تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

زکوٰة،فطرہ، صدقات سیلاب متاثرین پر خرچ کئے جائیں،حافظ محمد سعید

جنگ نیوز -
لاہور . . . امیر جماعتہ الدعوہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم فطرہ،زکوٰة،صدقات اور عطیات سیلاب متاثرین پر خرچ کرے۔ایک بیان میں امیر جماعتہ الدعوہ حافظ محمد سعید نے کہا کہ جماعتہ الدعوہ نے عید پیکیج کے تحت ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کر دیا ہے اور ملک بھر سے امدادی قافلے بھجوائے جا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں جماعت کے رضا کار ہندوؤں اور عیسائیوں کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ انھوں نے اپیل کی کہ مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر عطیات دیں جبکہ متاثرین سیلاب کے لئے خصوصی عید پیکیج کے تحت نئے ملبوسات بھی بھجوائے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.