تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 19:56

آزاد کشمیر :مہاجرین کی نشستوں پر انتخابات ای سی نے ملتوی کیے،میمن

آج نیوز - سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے مہاجرین کی نشستوں پر انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا تھا۔ ایم کیو ایم بیٹھ کر بات کرے الزامات نہ لگائے۔حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کسی کے دباوٴ پر نہیں اپنی مرضی سے چھٹیوں پر گئے تھے۔ چار جولائی کو ان کی رخصت ختم ہورہی ہے جس کے بعد وہ چاہیں تو واپس آکر چارج سنبھال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات امن و امان کی صورتحال کے باعث ملتوی کئے گئے۔ کیوں کہ الیکشن سے زیادہ شہریوں کی جانیں عزیز ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پر ایم کیو ایم سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں امن وامان ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کرادئیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.