27 جون 2011
وقت اشاعت: 9:8
امریکی ریاست میسوری میں سیلاب نے تباہی مچادی
آج نیوز - امریکی ریاست میسوری میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔ ریاست میسوری کے متعدد علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے اور سیلابی ریلوں نے ہائی وے کو ڈبونے کے بعد شہر میں نظام زندگی معطل کردیا ہے۔ سڑکوں پر گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام ناکارہ ہوگیا اور لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل اپنی منزلوں پر پہنچے۔ شدید بارش اور سیلاب کے باعث کئی درخت اور کھمبے گر گئے ہیں اور مواصلات کا نظام خراب ہوچکا ہے۔ جبکہ پانی کئی عمارتوں میں داخل ہوچکا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو معمول پر آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔